ابنا: صدارتی انتخابات کے امیدواروں نے زیادہ سے زیادہ ووٹروں کی توجہ حاصل کرنے کے لۓ سرکاری ٹی وی سے بھی اپنے اپنے منشور پیش کۓ ہیں۔ ایران میں ہونے والے صدارتی انتخابات کی ایک اہم بات یہی ہے کہ ایک طرف ایرانی عوام میں ان انتخابات میں شرکت کا جو جوش و جذبہ پایا جاتا ہے وہ قابل دید بھی ہے اور قابل ستائش بھی۔ لیکن دوسری جانب ملت ایران کی بعض دشمن طاقیں ہیں جو چاہتی ہیں کہ ایرانی عوام ان انتخابات میں بہت کم شرکت کریں تاکہ انتخابات کے بعد اس بات کا پروپیگنڈہ کرسکیں کہ ایرانی عوام کو اپنے اسلامی نظام سے کوئي دلچسپی نہیں ہے۔ جب سے ایران میں بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رح کی قیادت میں اسلامی انقلاب کامیاب ہوا ہے اسی زمانے سے سامراجی طاقتوں کی جانب سے عوام کو اسلامی نظام سے مایوس کرنےکی کوششیں جاری ہیں لیکن آج تک ان طاقتوں کو اپنے مذموم مقاصد میں ناکامی کا ہی سامنا کرنا پڑا ہے۔ اور کل ایک بار پھر ایرانی عوام صدارتی اور بلدیاتی انتخابات میں بھر پور انداز میں شرکت کر کے ان طاقتوں کے منہ پر ایک زور دار طمانچہ ماریں گے۔ ایسے وقت کہ جب ایران میں صدارتی انتخابات ہونے والے ہیں صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے پولینڈ کے دورے کے موقع پر ایران کی پرامن ایٹمی سرگرمیوں کے بارے مین اپنے بے بنیاد الزامات کو دہراتے ہوئے کہا کہ ایران کے ایٹمی مقاصد اور پالیسیوں پر ان انتخابات کا کوئي اثر مرتب نہیں ہوگا۔ دریں اثناء امریکی حکام بھی فارغ نہیں بیٹھے ہیں اور انھوں نے بھی بزعم خویش ایران مخالف اپنی یکطرفہ پابندیوں میں شدت پیدا کردی ہے۔جیسا کہ رہبرانقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ ملت ایران اپنی بھر پور طاقت کے ساتھ انتخابات میں زیادہ سے زیادہ شرکت کرکے اسلامی نظام سے اپنے گہرے اور مستحکم رشتے سے اھل عالم کو مطلع کرے گي اور دشمن کو ایک بار پھر ناکام اور مایوس کردے گي۔ آپ نے انتخابات میں شرکت کرنے کے لئے عوام کے جوش وجذبے کومبارک قراردیتے ہوئےاسے بھی سراہا۔رہبرانقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ انتخابات میں شرکت کے لئے ملت کا جوش و جذبہ سیاسی کارنامے کی نوید دے رہا ہے۔ رہبرانقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے قومی ٹی وی پر آٹھ صدارتی امیدواروں کی گفتگو کو ان کے نظریات سے عوام کی آگہی کا باعث قراردیا۔ آپ نے فرمایا کہ یہ ایران میں آزادی بیان کا ثبوت ہے۔ آپ نے قومی میڈیا کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران پر تہمت و الزام لگانے والے برسوں یہ نعرے لگارہے ہیں کہ ایران میں آزادی بیان نہیں ہے اور لوگوں کو بات کرنے کا موقع نہیں دیا جاتا لیکن آج وہ اپنا منہ چھپائے پھر رہےہیں۔ آپ نے فرمایا کہ انتخابی عمل آج تک اچھی طرح سے جاری رہا ہے اور عوام نے گيارھویں صدارتی انتخابات کے حوالے سے قانون کی پابندی کا نظریہ پیش کیا ہے اور سب نے جہاں کہيں بھی ہوں قانون کی پابندی کی ضرورت پر تاکید کی ہے اور یہ نہایت ہی اہم مسئلہ ہے۔ آپ نے فرمایا کہ اسلام ، انقلاب اور ایران کے دشمنوں نے اپنی تمام تر مالی، میڈیا اور سیاسی توانائیوں کو بروئے کار لاکر عوام کو اسلامی حکومت سے جدا کرنے اور انتخابات اور انتخابات کرانے والے اداروں سے بدگمان کرنے کی کوششیں جار رکھی ہیں لیکن ملت ایران جمعے کے دن بھر پور طرح سے انتخابات میں شرکت کرکے اور اپنی عظیم طاقت کا مظاہرہ کرکے دشمن کو ایک بار پھر شکست و یاس سے دوچار کردے گي۔......./169
14 جون 2013 - 19:30
News ID: 429788
آج کا دن ایرانی تاریخ کا ایک اہم دن ہے۔ اس دن ایرانی عوام ایسی حالت میں صدارتی انتخابات میں بھر پور انداز میں شرکت کریں گے کہ جب سامراج کے سیاسی ، تشہیراتی اور صحافتی حلقے انتخابات میں ایرانی عوام کی شرکت کم سے کم کرنے کے لۓ ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔